یوسی چک عمرا میں بڑا سیاسی اپ سیٹ میاں افتخار کی چوہدری حیدر سلطان کی حمایت کا اعلان



میاں افتخار کی چوہدری حیدر سلطان کی حمایت کے بعد دونوں روایتی دھڑے چوہدری حیدر سلطان کی حمایت میں ایک ہونے کو تیار۔جلد بڑی میٹنگ متوق


تبدیلی سرکار کی حمایت کی مگر ہمارے علاقے کے عوام کو نظر انداز کیا گیا۔ جھوٹےلارے لگائے گیے۔ میاں افتخار حسین چک عمراء


دیہی علاقوں میں ووٹ اسکا ہوتا ہے جو عوام کے دکھ سکھ کا ساتھی ہو۔ الحمداللہ بیماری کے باوجود عوام کی خدمت کی۔ چوہدری حیدر سلطان کی انتجابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے۔ میاں افتخار حسین


چکوال۔ معروف سیاستدان میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں تبدیلی سرکار کو ووٹ دیے مگر نا تبدیلی آسکی اور نا ہی عوام کے کام ہو سکے۔ یوسی چک عمراء کے عوام کو بری طرح نظر انداز کیا گیا تبدیلی سرکار کے مقامی نمائندوں نے عوام کو در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کیا۔دیہی علاقوں کے عوام اپنے مسائل کے حل کےلیے ووٹ دیتے ہیں اور ان نمائندگان کو پسند کرتے ہیں جو ہر وقت انکی پہنچ میں ہوں۔ اگرچہ چوہدری لیاقت مرحوم کی فیملی کیساتھ بزرگوں کے تعلق تھے مگر سیاسی رہیں جدا تھیں مگر اب چوہدری حیدر سلطان کیساتھ سیاسی راہیں یکجا ہو چکی ہیں۔ امید ہے چوہدری حیدر سلطان یوسی چک عمراء کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے اور اپنا وزن ہمیشہ عوامی پلڑے میں ڈالینگے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں پہلے سے موجود ن لیگی دھڑے اور ہمارے ووٹر سپورٹرز کے مابین اچھے تعلقات قائم کرنے اور مل کر چوہدری حیدر سلطان کی انتخابی مہم چلانے کےلیے جلد میٹنگ کا انعقاد کرینگے۔ ہم نے ہمیشہ عوامی سیاست کی ہے اور بیماری کے باوجود ہر وقت عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں انشااللہ چوہدری حیدر سلطان کے سنگ یہ سلسلہ مزید وسعت اختیار کریگا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.