ایم کیو ایم آزادی صحافت اور پریس کلب کلرکہار کے ساتھ کھڑی ہے، خالد مقبول صدیقی

 


ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء زاہد ملک نے ملک محمد عثمان اعوان کو تحصیل پریس کلب کلر کہار کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی 


انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کی جانب سے بھی مبارکباد، نیک خواہشات اور مکمل حمایت کا پیغام پہنچایا


کلرکہار(ڈھڈیال نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء زاہد ملک نے ملک محمد عثمان اعوان کو تحصیل پریس کلب کلر کہار کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کی جانب سے بھی مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا تفصیلات کے مطابق زاہد ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک عثمان اعوان اپنی صحافت کے ذریعے عوام کے مسائل کو جس بہادری سے اٹھاتے ہیں اس پر بھی انھیں جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے، زاہد ملک نے کہا کہ اب تحصیل کلرکہار کے صحافیوں کے مسائل کا انبار بھی ملک عثمان اعوان کے لئے ایک چیلنج ہوگا امید ہے کہ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی پوری توانائیاں خرچ کریں گے، انہوں نے کہا کہ سربراہ ایم کیو ایم کی ہدایت پر قیادت ہر وقت آزادی صحافت اور صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے تحصیل پریس کلب کلرکہار کے ساتھ کھڑی ہوگی، انہوں نے پورے پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بہت جلد تحصیل پریس کلب کے نو منتخب اراکین کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام بھی کیا جائے گا

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.