اسلامی جمہوری خوشحال پاکستان جماعت اسلامی کا منشور ہے،محمد اشرف آصف

ووٹ ایک امانت ہے اور امانت ہمیشہ اہل کے سپرد کرنی چاہیے، نزہت اقبال پی پی 21


چکوال (خصوصی رپورٹ) حلقہ خواتین کی جانب سے چکوال دفتر جماعت اسلامی ریلوے روڈ میں ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ امیدوار صوبائی اسمبلی PP-20   

محمد اشرف آصف نے خصوصی شرکت کی۔ ورکر کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محمد اشرف آصف کا کہنا تھا کہ ہمارے چھوٹے طبقے اشرافیہ کے قبضے میں ہیں ۔ بیڈ گورننس ہمارا بڑا مسئلہ ہے اور اس کا حل صرف اسلامی نظام ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ قیادت کھری اور دیانت دار ہو۔جو عوام کے دکھ درد کو سمجھنے اور حل کرنے والی ہو۔ جماعت اسلامی چکوال عوامی مسائل پر ہمیشہ اپنی آواز بلند کرتی رہی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ چکوال کے عوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور 8 فروری کو ترازو کے نشان پر مہر لگائیں کیونکہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو کہ کرپشن، بدعنوانی اور اقربا پروری سے پاک ہے۔ چکوال کے مسائل کا واحد حل جماعت اسلامی ہے۔ اسلامی جمہوری خوشحال پاکستان جماعت اسلامی کا منشور ہے۔نزہت اقبال امیدوار حلقہ پی پی 21 کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ووٹ ایک امانت ہے اور امانت کسی اہل کو سپرد کرنی چاہیے۔ جماعت اسلامی کے امیدواران میں وہ اہلیت موجود ہے کہ جس کی بدولت چکوال کے عوام کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔ خواتین کسی بھی معاشرے میں اپنا ایک مقام رکھتی ہیں۔ اب وقت ہے کہ چکوال کی خواتین اپنے حقوق کے لیے جماعت اسلامی کے پرچم کے سائے تلے متحد ہو جائیں۔ جماعت اسلامی خواتین کے حقوق کی علمبردار ہے۔ 8 فروری کے دن ترازو کے نشان پر مہر لگائیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.