ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال ساجد محمود گوندل کی شہید کانسٹیبل مسعود احمد کی برسی کے موقع پر انکی قبر پر حاضری

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی)ڈی پی او چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال ساجد محمود گوندل نے چکوال پولیس کے شہید کانسٹیبل مسعود احمد کی برسی کے موقع پر انکی قبر پر حاضری دی۔پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ایس ڈی پی او صدر سرکل شہید کانسٹیبل مسعود احمد کی برسی پر انکے گھر پہنچے اور لواحقین سے ملاقات کی۔ایس ڈی پی او چکوال نے شہداء کے لواحقین سے مسائل کے بارے دریافت کیا اور چکوال پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے خصوصی احکامات پر ڈی پی او چکوال نے شہدائے چکوال پولیس کے لواحقین اور انکے بچوں کی ویلفئیر کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں اور بچوں کا تعلیمی بندوبست کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.