چوہدری فصل الہی مرحوم کی بیٹی، چوہدری ماسٹر غلام محمد مرحوم اور چوہدری ذوالفقار حسین مغل کسر کی ہمشیرہ کوسپردِ خاک کر دیا گیا

ڈھڈیال( مسرت جعفری) چوہدری فصل الہی مرحوم کی بیٹی، چوہدری ماسٹر غلام محمد مرحوم اور چوہدری ذوالفقار حسین مغل کسر کی ہمشیرہ کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز امام بارگاہ سادات میں ادا کی گئی جس میں رہنما پیپلز پارٹی سابق ایم این اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ،رہنما پی ٹی آئی چوہدری علی ناصر بھٹی، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ، رہنما پیپلز پارٹی چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ، ممتاز سماجی شخصیت سجاد حسین مائر، معروف کاروباری شخصیت شوکت محمود منہاس شوکی جاپان، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چکوال چوہدری ساجد علی بیگ ایڈووکیٹ، سابق چیئرمین چوہدری نثار عباس سرال، سیٹھ عدیل احمد، کرنل سید حسن ہمدانی، سید ضامن عباس چوہدری، سجاد حسین ٹھیکیدار، حاجی ضمیر جعفری، صوبیدار عبدالوحید مغل کے علاؤہ کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.