مائنز ورکرز کی جان کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ریاض احمد چوہدری

 


چوآسیدن شاہ(سید طلحہ فاروق)چیف انسپکٹر آف مائنز پنجاب ریاض احمد چوہدری نے کہا ہے کہ مائنز ورکرز کی جان کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جس کے لئے مائنز اونر،مائنز ورکراورمحکمہ معدنیات ایک پیج پرہیں انھوں نے یہ بات یہاں پنجاب سکول آف مائن کٹاس کے ملٹی پرپزہال میں مائنز ایکٹ 1923کی سوسالہ تقریبات کے سلسلہ میں مائن سیفٹی اینڈ ہیلتھ سیمنار کے شرکاء سے خطاب میں کہی انھوں نے کہا کہ میں نے اس سیمنار میں دی جانے والی تجاویز کی سفارشات کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کرتا ہوں جبکہ مائنز لیبر ویلفیئر کی ہیلپ لائن 1325 جو جنوری 2024سے شروع ہورہی ہے اس میں اب مائن ریسکیو کو بھی شامل کر رہے ہیں جو چوبیس گھنٹے کام کرے گی۔ اس سے قبل خادم مزدوروچیئرمین پاکستان سینٹرل مائنز ورکرز پنجاب راسعید خٹک نے خطاب میں کہا کہ ہمارا خواب خوشحال پاکستان،مائینز حادثات و پیشہ ورانہ بیماریوں سے پا ک منافع بخش مائنیز سکیٹر پنجاب اور مائن ورکرز کی بہتری کے لیے 18 نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔سیمنار سے وائس چیئرمین پاکستان مائنز اونر ایسوسی ایشن فہد نعیم، فضل رازق چیف انسپکٹر آف مائنزخیبرپختونخوا ہ،چیف انسپکٹر آف مائنز سندھ،ڈائریکٹرمائننگ ڈیویلپمنٹ سیل مصطفی راز، انسپکٹر مائنز راولپنڈی ریجن انجینئر چوہدری محمد اشرف، انسپکٹرمائن چکوال انجینئر محمداسلم، انچارج ریسکیو مائن چوآ سیدن شاہ انجینئر میاں محمد افضل، سابق چیف انسپکٹر آف مائنز پنجاب یونس راز بھی خطاب کرنے والوں میں شامل تھے سیمنار میں ریسکیو ٹیم نے مائن ورکرز کو ریسکیو کرنے کی مشق بھی پیش کی آخر میں محکمہ کے ملازمین اور مائن اونر میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں _
..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.