ٹھیکیدار محمد اکرم کی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے لیے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم، وارڈ 16 میں سیاسی فضاء یکطرفہ ہو گئی
چکوال ( ساجد بلوچ) پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدواروں کے لیے شہر کی اہم وارڈ 16 میں مقبولیت بڑھنے لگی اور وارڈ 16 میں مخالف امیدواروں کو جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں، سابق کونسلر ٹھیکیدار محمد اکرم کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدواروں کے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم نے پانسہ پلٹ کر رکھ دیا ہے اور اس وارڈ میں مسلم لیگ نون کے امیدواروں حلقہ این اے 58 میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال اور حلقہ پی پی 20 چوہدری حیدر سلطان کی پوزیشن کافی مضبوط دکھائی دے رہی ہے، سابق کونسلر ٹھیکیدار محمد اکرم نے اپنی انتخابی مہم کے دوران عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری کا سورج انشاء اللہ تعالیٰ مسلم لیگ نون کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا، مسلم لیگ نون کی قیادت نے عوام کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی ہیں، انشاء اللہ مسلم لیگ نون اقتدار میں آ کر عوام کے مسائل کو حل نکالے گی اور جو ترقی کا سفر رکا تھا وہ ایک بار پھر شروع ہو گا۔
کوئی تبصرے نہیں