ڈھڈیال میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی رابطہ مہم میں تیزی آگئی
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی )مسلم لیگ (ن) کی انتخابی رابطہ مہم میں تیزی آگئی ۔سابق جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی چکوال حاجی غلام رضا کی رہائش گاہ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی کارنر میٹنگ کا انعقاد،سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)،سابق وفاقی سیکرٹری میجر(ر)ڈاکٹر قیصرمجید ملک،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی چکوال چوہدری سجاد احمد خان مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر حاجی غلام رضا نے اپنی برادری، گروپ اور دوستوں کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواران میجر (ر) طاہراقبال ملک اور چوہدری سلطان حیدر علی خان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کا الیکشن اپنا ذاتی الیکشن سمجھ کر لڑینگے اور ان شاءاللہ پاکستان مسلم لیگ (ن) چکوال شہر اور بالخصوص یونین کونسل نمبر 1 سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔کارنر میٹنگ میں سابق جنرل کونسلر حاجی عبدالخالق، محمد خان تترال، ملک قیوم کھودے،چوہدری عنصر عباس ایڈووکیٹ لنگاہ، تنویر کہوٹ سمیت معززین علاقہ ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں