کلرکہار:پولیس تھانہ کلرکہار کا نفری کے ہمراہ گاہی اور گفانوالہ میں سرچ آپریشن کیا گیا



کلرکہار(عثمان اعوان) پولیس تھانہ کلرکہار کا بھاری نفری کے ہمراہ علاقہ ونہار کے دیہات میں سرچ آپریشن مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل ساجد گوندل کی سربراہی اور ایس ایچ او تھانہ کلرکہار عاطف رضا شاہ کی نگرانی میں ایلیٹ فورس اور پولیس تھانہ کلرکہار کی بھاری نفری نے گاہی اور گفانوالہ مواضعات میں سرچ آپریشن کیا، سب سے پہلے پولیس گاہی گاؤں میں گئی اور قتل کے اشتہاری ملزمان کی تلاش کی اس کے بعد پولیس گفانوالہ گاؤں میں گزشتہ ہفتے ہونے والے ملک غضنفر سردار کے قتل میں مطلوب نامزد ملزم کے گھر بھی گئی اور مکمل تلاشی لی مگر کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی، علاقہ مکینوں کے مطابق پولیس کی کاروائی سے علاقہ میں پایا جانے والا خوف و ہراس مزید بڑھ گیا ہے، اتنی بڑی پولیس کی کاروائی کے بعد بھی کوئی ملزم ہاتھ نہ آنا پولیس کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔
..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.