میاں نواز شریف جلد چکوال آنے کی خواہش رکھتے ہیں، راجہ ضمیراحمد ایڈووکیٹ
ڈھڈیال( ) مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کے سرکردہ رہنما راجہ ضمیر الدین احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ضلع چکوال قائد میاں محمد نواز شریف کا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف جلد چکوال آنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو ضلع چکوال سے میجر طاہر اقبال ، سردار غلام عباس ، چوہدری حیدر سلطان ، ملک تنویر اسلم ، ملک شہریار اعوان بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔ رابطہ مہم کے آغاز کے ساتھ ہی مخالفیں کے جھوٹے اور بے بنیاد پراپیگنڈے دم توڑ گئےہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پوری طرح متحد ہے اور پوری سیاسی قوت کے ساتھ اپنے مخالفین کا مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی صدر چوہدری حیدر سلطان جلد ہی تمام ذمہ داران کو مدعو کر رہے ہیں تاکہ ڈسپلن اور پارٹی ہدایات کے مطابق الیکشن کمپین کی حکمت عملی طے کی جا سکے۔
کوئی تبصرے نہیں