کول مائن میں دوران کار میتھین گیس دھماکہ سے چار مزدور جھلس گئے

 


چوآسیدن شاہ(سید طلحہ فاروق)کول مائن میں دوران کار میتھین گیس دھماکہ سے چار مزدور جھلس گئے دو کو نازک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق راجہ محمد عمران کی لیز نمبر ML-CKL-I-COAL-200واقع گندھالہ چوآسیدن شاہ کی مائن نمبرچ4 میں اچانک میتھین گیس بن جانے کے باعث دھماکہ ہوگیا جس پرفوری طور پر مائن ریسکیو سنٹر چوآ سیدن شاہ پر کال کی گئی مائنز ریسکیو کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے مائن میں موجود چار مائن مزدورں کو فوری باہر نکال کر مائنز لیبر ویلفیئر ہسپتال چوآسیدن شاہ شفٹ کیا اور ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعد 2مزدورں کی حالت نازک ہونے پر فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دو کا علاج جاری ہے معلوم ہوا ہے کہ مائن پر سیفٹی الات موجود نہیں تھے نہ ہی مائن منیجر موجود تھا اور نہ ہی مائن سردار تعینات تھا جبکہ مائنز کی انسپکشن بھی دفاتر میں بھی بیٹھ کر کی جارہی ہے مزدور تنظیموں نے بھی حادثہ پر شدید ردعمل کرتے ہوئے مائنز مزدوروں کی سیفٹی کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات اٹھائےکا مطالبہ کیا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.