چوآسیدن شاہ! یونائیٹڈ پریس کلب رجسٹرڈ کے سالانہ انتخابات مکمل



 "صدر حاجی ظفر اقبال ساغر،جنرل سیکرٹری برہان غنی راجہ منتخب"

چوآسیدن شاہ! یونائیٹڈ پریس کلب رجسٹرڈ کے سالانہ انتخابات مکمل

2024-25کیلئے نئی باڈی کا انتخات کیا گیا،چیئرمین عبدالقیوم سیٹھی نےاجلاس کی صدارت کی 


راجہ ارشد سنیئر نائب صدر،ملک ابرار حسین،افتخار مغل نائب صدور،خاور شہزاد،طارق محمود ایڈیشنل،مقصود جراح فنانس،بلال شوکت انفارمیشن سیکرٹریز منتخب 

 

چوآسیدن شاہ(ڈھڈیال نیوز ) یونائیٹڈ پریس کلب رجسٹرڈ چوآسیدن شاہ کے نئے عہدیداران کا چناؤ کرلیا گیا،حاجی ظفر اقبال ساغر صدر،برہان غنی راجہ جنرل سیکرٹری منتخب،تفصیلات کیمطابق سال 2024-25کیلئے یونائیٹڈ پریس کلب رجسٹرڈ چوآسیدن شاہ کے عہدیداران کا انتخابی عمل مکمل کرلیاگیاانتخابی عمل کی صدارت چیئرمین ملک عبدالقیوم سیٹھی نے کی ممبران نے متفقہ طور پر حاجی ظفر اقبال ساغر صدر،برہان غنی راجہ جنرل سیکرٹری،ملک عبدالقیوم سیٹھی چیئرمین،راجہ ارشد محمود سنیئر نائب صدر،ملک ابرار حسین،افتخار حسین مغل نائب صدور،طارق محمود ایڈیشنل سیکرٹری،خاور شہزاد اعوان آفس سیکرٹری،حکیم مقصود جراح فنانس سیکرٹری،بلال شوکت طور انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوگئے،نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری نے ایک مرتبہ پھر اعتماد کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا اور یونائیٹڈ پریس کلب رجسٹرڈ کیلئے اپنی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.