ایاز امیر کی علاقہ جھنگڑ اور کہون میں انتخابی مہم نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں

 



چکوال(عبدالغفور منہاس سے)حلقہ این اے58کے امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری ایاز امیر کی علاقہ جھنگڑ اور علاقہ کہون میں انتخابی مہم نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں۔ چوہدری ایاز امیر نے اپنے قریبی ساتھی چیف کوآرڈی نیٹر انتخابی مہم چوہدری اظہر محمود چکرال اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ طارق افضل کالس کے ہمراہ علاہ جھنگڑ اور علاقہ کہون میں انتخابی دورے کیے۔ آڑہ، بشارت ،وہالی ،سلوئی ،ڈیرہ راجگان ،وعولہ، ڈلوال، مگھال، ڈنڈوت، بادشاہ پور، ڈھریالہ کہون، ارڑ، دوالمیال، ڈیری سیداں،خیرپور اور دیگر علاقوں کے کامیاب انتخابی دورے کیے ،مگھال اور ڈنڈوت میں جلسے کیے ،مگھال میں جلسہ کا اہتمام سدا بہار چیئرمین ملک خدا بخش جبکہ ڈنڈوت میں جلسہ کا اہتمام راجہ ارشد اور میجر(ر) راجہ خالد نے کیا۔ڈلوال میں راجہ ذوالفقار اسلم کے بھائی بیرسٹر راجہ افتخار کے زیر اہتمام انتخابی اجتماع منعقد ہوا جبکہ بادشاہ پور اور ڈلوال میں راجہ منصور ،راجہ فیاض ،راجہ فیصل ،راجہ کامران ایڈووکیٹ،راجہ فیاض جاپان، راجہ منظور،راجہ احمد بخش ڈلوال،ارشد رحمن بھٹی، راجہ ارشد، راجہ منور، راجہ ظفر، ملک خالد، راجہ ممتاز، راجہ عدنان، راجہ تنویر، راجہ نعمان، راجہ محمود، راجہ پرویز، نمبردار اسحاق، راجہ نجیب وعولہ نے انتخابی اجتماع میں شرکت کی۔خیرپور میں منعقدہ انتخابی اجتماع میں نمبردار حاکم خان، نمبردار منصور سلطان، حاجی صفدر سلطان نے مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور ایاز امیر اور راجہ طارق افضل کالس کوکامیاب بنانے کا اعلان کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.