سردارمنصور حیات ٹمن ٹکٹ کی دوڑ سے باہر
تلہ گنگ (بیورو رپورٹ) سردارمنصور حیات ٹمن ٹکٹ کی دوڑ سے باہر جاکر ن لیگ کے لیے ننگی تلوار ثابت ہو گا دو دفعہ ایم این اے رہنے والا سیاسی شطرنج کے پرانے کھلاڑی کو آؤٹ کر کے میدان میں رہ جانے والے اناڑیوں نےاپنے پاؤں پر کلہاڑی ماردی پورے حلقے میں بڑا اور مضبوط ووٹ بینک رکھنے والے شخص کا مستقبل کا فیصلہ ن لیگ کی شکست پر مہر تصدیق ثبت کرے گا تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے رہنما مسلم لیگ ن امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 22سردارمنصور حیات ٹمن کے ساتھ ن لیگ کی مقامی قیادت ہاتھ کر گئی یہ ہاتھ اس وقت ہوا جب سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن اپنے ساتھیوں کو اعتماد میں لے کر باقاعدہ پی پی 22میں اپنی کمپین کا اغاز کر چکے تھے لیکن سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس سابق ایم پی اے ملک شہر یار اعوان نے مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کو اعتماد میں لے کر پی پی 22تلہ گنگ کا ٹکٹ منصور حیات ٹمن کے بجائے سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس نےخود لے لیا اس سے پہلے ن لیگ کی مقامی قیادت نے ٹمن کے ایک اور سردار سے بھی این اے کے ٹکٹ حوالے سے وعدہ کر عین موقع پر دغا دیا سرداران ٹمن کا حلقے میں ایک وسیع ووٹ بینک ہے ان کا مستقبل کا فیصلہ ن لیگ کی سیاست پر فیصلہ کن اثرات چھوڑے گا۔
کوئی تبصرے نہیں