صارفین کا بھرپور اعتمادمیزان بنک چوآسیدن شاہ نے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا
تحصیل بھر میں ایک ارب روپے کے بنک ڈیپازٹ کیساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی،احباب کی مبارکباد
ایریا منیجر توقیر احمد،برانچ منیجر عاطف امتیاز چوہان اور آپریشنل منیجر وقارالحسن نے اپنی ٹیم کی معاونت سے ٹارگٹ حاصل کیا
چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)پاکستان کےبینکنگ سیکٹر میں تیزی سے ترقی کی منازل طے کرنے اور صارفین کا اعتماد حاصل کرنے والے میزان بینک کی چوآسیدن شاہ برانچ نے ایریا منیجر توقیر احمد،برانچ منیجر عاطف امتیاز چوہان اور انکی ٹیم کی شب وروز کاوش سے تحصیل میں ایک ارب سے زائد ڈیپازٹ حاصل کرنے والی پہلی برانچ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا،احباب نے اس کامیابی پر آپریشن منیجر وقار الحسن،برانچ سروسز آفیسرزملک عاقب جاوید،راجہ حمادعلی،نصیر اصغر،پی بی او فرحان احمد اور بی ڈی او محمد ثاقب کو مبارک پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ میزان بینک 2024میں بھی اسی طرح صارفین کا اعتماد بحال رکھتے ہوئے اپنی معیاری سروسز کا اجراء جاری رکھے گا۔
کوئی تبصرے نہیں