ضلع تلہ گنگ میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہےبس پلاننگ کی ضرورت ہے،سردار عباس

 


تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 59 و پی پی 22 سردار غلام عباس نے کہا ہے کہ ضلع تلہ گنگ میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ بس پلاننگ کی ضرورت ہے ۔ اگر تلہ گنگ والوں نے اعتماد کیا اور مجھے کامیاب کرایا تو ان شاءاللہ انہیں ضلع کی صورت میں بے روزگاری کے خاتمے اور کسی بھی جائز کام کی صورت میں انہیں مایوس نہیں کرونگا ۔ وہ ڈیرہ ارائیں پر منعقدہ ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر چودھری غلام ربانی ،چودھری عامر حسین و برادران اور علاقہ بھر سے ارائیں برادری کی ممتاز سرکردہ شخصیات سمیت دیگر معززین شہر بھی موجود تھے ۔ سردار غلام عباس نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کے ساتھ بڑا ظلم کیا گیا ۔ چوہدری پرویز الٰہی کے دور حکومت میں ہم نے بطور ضلع ناظم جو سڑکیں 35 لاکھ روپے فی کلومیٹر کے حساب سے بنوائیں وہ صوبائی حکومت نے ڈیڑھ کروڑ روپے میں بنوائی۔ اس ضمن میں میں نے بطور ضلع ناظم اس وقت کے وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو خط لکھ کر اس کرپشن کا بتایا تھا ۔ وہ خط آج بھی ریکارڈ کا حصہ ہے ۔ حالیہ ترقیاتی کاموں میں بھی یہی مثالیں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں غریب بچوں کو ہائیر ایجوکیشن کےلئے وضائف دیئے ۔ اور الحمد بیسیوں طالبعلم بچے اور بچیاں نے آج پڑھ لکھ کر اپنا مقام بنایا ہے ۔ ہم بھی بی ایم ڈبلیو گاڑیاں لے سکتے تھے ۔ لیکن ہمیں عوام کا مفاد عزیز تھا ۔ صحت خرابی کے باعث الیکشن لڑنے کی خواہش نہ تھی لیکن نواز شریف کے ایک جملے کہ سردار صاحب بیمار تو میں بھی ہوں ٹکٹ لینا پڑا ۔ میں خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ ن لیگ اگر میرے قاتل کو بھی ٹکٹ دیتی تو اس کی حمایت کرتا ۔ ہمیں اگر اللہ نے موقع دیا تو ان شاءاللہ ہماری خدمات عوام دیکھے گی ۔ ضلع۔ کا چورن بیچنے والے عوام کے ساتھ یہ مذاق بند کریں۔  ضلع ان شاءاللہ قائم رہے گا اور اپنے پاؤں پر کھڑا بھی ہو گا ۔ جلسہ سے انجمن ارائیاں پنجاب کے نائب صدر چودھری غلام ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی تحریک 1978 میں شروع ہوئی۔  جس میں ہمارا خون پسینہ بھی شامل ہے ۔ البتہ ضلع تلہ گنگ عجلت میں بنانے والوں کے کیا عزائم تھے ہمیں سب پتہ ہے۔  وہ کسی پر ضلع مخالفت کا فتویٰ کیسے لگا سکتے ہیں جو اپنے ایک بیان میں ضلع تلہ گنگ فزیبل ہی نہیں ہے کہتے ہیں اور پھر عوام کے دباؤ پر ضلع بنانے پر مجبور ہوئے ۔ پنڈی گھیب ، کھوڑ اور وادی سون کے لوگ ضلع تلہ گنگ میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن مستقبل میں اپنی سیاست کےلئے یہ علاقہ انہیں خطرہ محسوس ہوئے ۔ چوہدری پرویز الٰہی کو اپنے لئے ایک محفوظ حلقہ چاہیئے تھا جس کےلئے ضلع تلہ گنگ کا انتخاب کیا گیا ۔ جلسہ سے چیئرمین انجمن تحفظ حقوق شہریاں قاضی عبدالقادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ سردار غلام عباس صوبائی وزیر اور دو دفعہ ضلع ناظم کی صورت آل اینڈ آل رہے لیکن اس وقت بھی جب وہ یہ الیکشن لڑ رہے ہیں اس کےلئے انہوں نے اپنا رقبہ فروخت کیا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب پیسوں کا انبار ہے ۔ ان کےلئے خریدوفروخت نہایت آسان ہے ۔ ماضی کے الیکشنز کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا تھا کہ اب الیکشن لڑنا کسی عام بندے کے بس میں نہیں رہا ۔ روپے پیسوں کی ریل پیل سے الیکش۔ کروڑوں اربوں تک جا پہنچا ہے ۔ اس صورتحال میں سردار غلام عباس جیسے امیدوار کا الیکشن میں آنا ہم عوام پر احسان ہے ۔ جلسہ سے انجمن ارائیاں کے رہنما ڈاکٹر عبدالقیوم ارائیں دندہ سرہالی نے خطاب کرتے ہوئے سردار غلام عباس کی خدمات کو سراہا ۔اور پوری برادری کی جانب سے انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا ۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.