بھون: ہمیں میاں نواز شریف کا پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کا پاکستان چاہیے، سلطان حیدر علی

 


چکوال(میڈیا سیل)بھون میں (ن) لیگی اکھٹ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 چوہدری محمد سلطان حیدر علی خان کا بھون میں بھرپور پیش قدمی ۔ کارنر مییٹنگ جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی۔ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان محمد حیدر علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہاں کے نوجوانوں نے تاریخی استقبال کرکے اپنا فیصلہ سنا دیا۔ چوہدری سلطان حیدر کا مزید کہنا تھا کہ آپ سب آج کے پاکستان اور 2017 سے پہلے والے پاکستان کا موازنہ کرلیں تو آپ کے دل سے یہی آواز آئے گی کہ ہمیں میاں نواز شریف کا پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کا پاکستان چاہیے اور ہم نے اسی پاکستان کے لیے تگ و دو کرنی ہے کیونکہ یہ موقع ہمیں پانچ سال بعد ہی ملا ہے کیونکہ ہم اب مزید کسی تجربہ کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.