چوہدری ایاز امیر کی انتخابی مہم کے کمانڈر چوہدری اظہر محمود چکرال کی دھواں دھار انتخابی مہم جاری

چکوال(ڈسڑکٹ رپورٹر )پی ٹی آئی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58چوہدری ایاز امیر کی انتخابی مہم کے کمانڈر چوہدری اظہر محمود چکرال نے دھواں دھار انتخابی مہم کے دوران علاقہ کہون کی متعدد یونین کونسلوں میں بڑے بڑے برج گرا دئیے، انتخابی مہم میں عوام دوستی کے ذریعے مخالفین کے تخت الٹتے ہوئے فتح کو سرکرلیا۔ چوہدری اظہر محمود چکرال نے دوالمیال کا انتخابی دورہ کیا جہاں پر 9کارنر میٹنگز منعقد ہوئیں علاقہ بھر کی سرکردہ شخصیات نے ایاز امیر کی حمائت اور بھر پور کامیابی دلانے کا اعلان کیاچوہدری اظہر محمود چکرال کے کھڑاک پہ کھڑاک سے ن لیگ کی قیادت ذاتی تعلقات تک محدود ہو کر رہ گئی، تحریک انصاف کے امیدوار کا انتخابی نشان باجا ہر جگہ لہرانے لگا۔ چوہدری اظہر محمود چکرال کی کاوشوں سے ایاز امیر کے انتخابی اجتماعات میں لوگ جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں ۔جس کی وجہ سے وہ بھاری لیڈ سے کامیاب ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.