کلرکہار:ایم کیو ایم کے امیدوار NA58 ملک قلب عباس کی اپنے ڈیرے پر دعائے خیر

 


کلرکہار(عثمان اعوان) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چکوالI ملک قلب عباس نے اپنی سیاسی کمپین کا آغاز کردیا، اس موقع پر ان کے سیاسی ڈیرے پر دعائے خیر کہی گئی تفصیلات کے مطابق ملک قلب عباس کے ڈیرے پر دعائے خیر میں حلقہ کی چیدہ چیدہ سیاسی شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم کیو ایم عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کیلئے کھلے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم ہار جیت پر یقین نہیں رکھتے ہمارا مشن عوام کی خدمت ہے، اس موقع پر معززین علاقہ جن میں حاجی ملک اللہ دتہ، وسنال، ملک اسد، ملک قیصر، ملک نعمان، چوہدری خاور، میاں رب نواز، میاں خورشید، عبدالسلام، خاور عباس چوہان، ریئس احمد، زعفران قریشی و دیگر شامل تھے۔




..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.