پیپلز پارٹی کا کوٹ سرفراز خان چکوال میں بھرپور شو آف پاور،چوہدری نوشاد علی خان نے PPP چکوال میں نئی روح پھونک دی

چکوال (عبدالغفار پارس) پاکستان پیپلز پارٹی چکوال کا کوٹ سرفراز خان میں بھرپور شو آف پاور،امیدوار پی پی 20 چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ نے پیپلز پارٹی چکوال میں نئی روح پھونک دی،تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے چکوال سے امیدوار پی پی 20 چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں پاکستان پیپلز پارٹی چکوال کے ضلعی قائدین اور نظریاتی کارکنوں کا اہم اجلاس کوٹ سرفراز خان میں منعقد ہؤا،جس میں پاکستان پیپلز پارٹی چکوال کے ضلعی صدر راجہ رضوان ڈنڈوت،سردار اظہر عباس اور امیدوار قومی اسمبلی سردار ذوالفقار دلہہ سمیت پیپلز پارٹی کے ضلعی قائدین،ذیلی تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی،کوٹ سرفراز خان میں منعقدہ اجلاس میں آنے والے مہمانانِ گرامی کا استقبال امیدوار پی پی 20 چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ،چوہدری تیمور علیخان ایڈووکیٹ اور دیگر نے کیا،اجلاس میں بزرگ سیاسی شخصیت چوہدری محمد علی خان نے ناسازی طبع کے باوجود اپنے صاحبزادے چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ اور پیپلز پارٹی کے دیگر امیدواروں کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی طور پر شرکت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ آمدہ انتخابات میں انشاء اللہ اللہ تعالیٰ کے کرم اور ووٹرز کے تعاون سے ضلع چکوال میں پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور عوام کے ووٹوں سے بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم منتخب ہونگے،چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ نے تقریب کے شرکاء کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا،راجہ رضوان ڈنڈوت،سردار ذوالفقار دلہہ اور دیگر نے بھی اجلاس کے شرکاء سے اظہار کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.