غزالی ایجوکیشن فاﺅنڈیشن سالانہ فیملی ڈنر /چیریٹی پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے


چکوال(ڈسڑکٹ رپورٹر )غزالی ایجوکیشن فاﺅنڈیشن یتیم اور مستحق طلباءکی تعلیمی کفالت کے لیے سالانہ فیملی ڈنر /چیریٹی پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ملک کے معروف مزاحیہ شاعر خالد مسعود خان ہونگے۔ جبکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر غزالی ایجوکیشن فاﺅنڈیشن سید عامر محمود (تمغہ امتیاز)خصوصی طور پر شرکت کرینگے۔ پروگرام ہفتہ17فروری شام 6بجے سنجوک میرج ہال نزد ڈی واٹسن میں منعقد ہوگا۔ نائب صدر پنجاب چیمبر آف کامرس قاضی محمد اکبر ،صدر چیمبر آف کامرس چکوال وقار بختاوری ،عظیم سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر، امیر جماعت اسلامی محمداشرف آصف، نائب امیر عرفان یونس ایڈووکیٹ، صدر غزالی فورم چکوال عثمان جاوید ،صدر صرافہ ایسوسی ایشن راجہ طارق، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری محمد زبیر ایڈووکیٹ، صدر پولٹری ایسوسی ایشن انجم شہزاد سپرا، میڈیا کوآرڈی نیٹر پی ایم ایل قاضی زاہد وقار، صدر ایپسما چوہدری معین اکرم، ڈائریکٹر دار ارقم سکولز علی مختار اعوان، صدر اپیسکا ملک محمد صفدر، صدر پراپرٹی ایسوسی ایشن چوہدری مظہر حسین، صدر جے آئی یوتھ طلحہ منیر، ڈائریکٹر حرا سکولز نعمان ظفر، معروف ماہر تعلیم و سماجی شخصیت چوہدری محمد زمرد خان، سینئر سیاسی رہنما چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ، صدر انجمن تاجران چوہدری احمد خان ،صدر پی ایم اے ضلع چکوال کرنل(ر) محمد شبیر اور جنرل سیکرٹری ریجنل یونین آف جرنلسٹس شمالی پنجاب عبدالغفورمنہاس خصوصی شرکت کرینگے۔ پروگرام میں شرکت کے لیے ڈائریکٹر غزالی ایجوکیشن فاﺅنڈیشن پنجاب محمد اسلم خان اورپروگرام منیجر محمد عمران خلیل نے دعوت نامے جاری کر دئیے ہیں۔سینئر ڈسٹرکٹ منیجر صداقت حسین گوندل نے بتایا کہ غزالی ایجوکیشن فاﺅنڈیشن یتیم اور مستحق طلباءکی تعلیمی کفالت کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہے۔ملک میںاڑھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں ۔اس سنگین صورتحال سے نبٹنے کے لیے غزالی ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ غزالی فاﺅنڈیشن کے 8سو سے زائد سکولوں میں کم وسیلہ خاندانوں کے ایک لاکھ25ہزار سے زائد طلباءتعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ جبکہ 4600یتیم اور16سو سے زائد خصوصی طلباءو طالبات بھی ان سکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ پسماندہ دیہاتوں کے وسائل سے محروم بچوں کی تعلیمی کفالت میں ہمارا ساتھ دیں اور 17فروری کی شام کو سالانہ فیملی ڈنر /چیریٹی پروگرام میں شرکت کر کے یتیم اور مستحق طلباءکی تعلیمی کفالت میں حصہ ڈالیں۔مزید معلومات و رابطے کے لیے سینیئر ڈسٹرکٹ منیجر صداقت حسین گوندل سے0333-5912030اور پروگرام آفیسر محمد اشرف جاوید سے فون نمبر0333-9370718پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.