انتخابات میں مرد ووٹرز کے ساتھ ساتھ خواتین ووٹرز کا جوش و خروش بھی دیکھنے میں آیا

 

چکوال(ڈسڑکٹ رپورٹر )8فروری کے انتخابات میں مرد ووٹرز کے ساتھ ساتھ خواتین ووٹرز کا جوش و خروش بھی دیکھنے میں آیا۔راولپنڈی روڈ پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر حبیب اللہ خان آفریدی کی زیر نگرانی لگائے جانے والے کیمپ میں خواتین کی بڑی تعداد نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا اور مسلم لیگ ن کی کامیابی میںاہم کردار ادا کیا۔ڈاکٹر حبیب اللہ خان اور ان کی مسز کی طرف سے خواتین کے لیے ان کی رہائشگاہ پر کیمپ لگایا گیا۔جبکہ مرد ووٹرز کے لیے مین راولپنڈی روڈ پر کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر حبیب اللہ خان آفریدی خود سارا دن وارڈز کے ووٹرز کی رہنمائی کرتے رہے اور پرچیاں بھی اپنے ہاتھوں سے بنائیں۔ پولنگ سٹیشن کے عملے اور دیگر کیمپ میں آنے والوں کے لیے ظہرانے کا اہتمام بھی کیاگیا۔ ڈاکٹر حبیب اللہ نے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں میجر(ر) طاہر اقبال اور چوہدری سلطان حیدر علی خان کی کامیابی میں اہم کردارادا کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.