محتسب پنجاب کے احکامات پر چکوال کے لوگوں کے دیرینہ مسائل حل ہوئے


چکوال (نامہ نگار) محتسب پنجاب میجر (ریٹائرڈ) اعظم سلیمان کے احکامات پر چکوال کے لوگوں کے دیرینہ مسائل حل ہوئے اور مختلف اُمور میں انہیں ریلیف مہیا کیا گیا۔محتسب پنجاب ریجنل آفس،چکوال میں یکم جنوری2023,تا31دسمبر,2023 551شکایا ت موصول ہوئیں جن  میں  سے   (515)شکایات پر  فیصلہ کیا گیا(93.4%) اور36شکایات(6.6%)زیر کارروائی ہیں۔ یہ بات کنسلٹنٹ محتسب پنجاب ریجنل آفس چکوال دلشاد احمد بابر نے موصولہ شکایات پر کئے گئے فیصلوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے بتایا کہ چکوال کے عوام کومبلغ-/1,74,85,128 (ایک کروڑ چوہتر لاکھ پچاسی ہزار ایک سو اٹھائیس) روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا۔ جن لوگوں کو مالی ریلیف دیا گیا ان میں ایک سرکاری ملازمہ کوتنخواہ میں  الاؤنس کی مد میں مبلغ-/114221(ایک لاکھ چودہ ہزار دو سو اکیس) روپے، صوبائی بہبود فنڈ کی جانب سے 16طلبا ء و طالبات کو تعلیمی وظائف کی مد میں مبلغ-/6,47,325 (چھ لاکھ سینتالیس تین سو پچیس)روپے،تین ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد الوداعی گرانٹ کی مد میں ایک لاکھ نواسی ہزار آٹھ سو بارہ روپے اور صوبائی بہبود فنڈ بورڈ اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کی جانب سے ملازمین کی بچیوں کی شادی گرانٹ مبلغ 47 لاکھ 30 ہزار روپے  کی ادائیگی کروائی گئی ۔ ریٹائرڈ ہونے والے دو سرکاری ملازمین کو جی پی فنڈ کی مد میں 9,70,945(نو لاکھ ستر ہزار نو سو پنتالیس)روپے کی ادائیگی کروائی گئی۔فوت ہو جانے والے ملازمین کی ڈیتھ گرانٹ کی رقم ان کے وارثان کو مبلغ 56,75,000(چھپن لاکھ پچہتر ہزار) روپے کی ادائیگی کروائی گئی۔ ایک والد کو اس کی بیٹی کی وفات کی وجہ سے مالی امداد کی مد میں مبلغ-22,00,000 (بائیس لاکھ) اورایک بیٹی کو اس کے والد کی وفات کے بعد مالی امداد کی مد میں مبلغ 2,14,000(دو لاکھ چودہ ہزار)روپے ، ایک بیوہ کو اس کے خاوند کی وفات کے بعد مالی امداد کی مد میں 4,00,000 (چار لاکھ) اور لیو انکیشمنٹ کی مد میں 2,79,900 (دو لاکھ اناسی ہزار نو سو)روپے اور ایک ریٹائرڈ ٹیچرکو وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پنشن کنٹریبیوشن کی مد میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس چکوال نے مبلغ-5,98,721 (پانچ لاکھ اٹھانوے ہزارسات سو اکیس)روپے کا ریلیف ، ایک بیٹی کو اس کے والد کی وفات کے بعد ماہانہ امداد کی مد میں مبلغ -45,500 (پنتالیس ہزار پانچ سو)اور فیملی پنشن کے بقایاجات کی مد میں ایک بیوہ خاتون کو 1,69,704 (ایک لاکھ انہتر ہزار سات سو چار روپے) کی ادائیگی  اور اس کی فیملی پنشن بحال کروائی گئی ۔اخباری خبر پر ایکشن لیتے ہوئے سالٹ رینج اور چوآسیدن شاہ میں نمک اور کوئلے کی مائنز میں ناقص سیفٹی انتظامات کے باعث مائن میں وفات پانے وا لے مزدوروں کے لواحقین کو محکمہ مائنز اینڈ منرلز کو ہدایت جاری کر کے مائن مالکان سے 12,50,000(بارہ لاکھ پچاس ہزار روپے) مطابق قواعد دلوایا گیا۔علاوہ ازیں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،چکوال سے تین لوگوں کے پراپرٹی ٹیکس ریکارڈ میں دردستگی کروائی گئی اور ایک کے غیر قانونی ٹیکس کی منسوخی کروائی گئی۔ ایک طالبعلم کی راولپنڈی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ رزلٹ کارڈ میں والد کے نام کی درستگی کروائی گئی۔ ایک شہری کی نشاندہی پر محلہ لائن پارک قبرستان کو 14 کنال 4 مرلے اراضی الاٹ کروائی گئی۔ایک شہری کو ٹریفک پولیس سے ڈ رائیونگ لائسنس دلوایا۔چکوال اور چوآسیدن شاہ میں ٹریفک کے سنگین مسائل کو حل کروایا گیا۔ایک شہری کو محکمہ داخلہ پنجاب سے اس کا اسلحہ لائسنس  دلوایا گیا تین شہریوں کو محکمہ ایکسائز سے ان کے موٹر سائیکل کی اصل فائل اور ایک کو Duplicateکارڈ دلوایا گیا اور ایک شہری کی گاڑی کی گم شدہ  اصل فائل ایکسائز آفس فیصل آباد  سے دلوائی گئی۔ دوران سروس کیٹگیری بی کے تحت ریٹائرڈ سرکاری ملازم کے بیٹے کو بطور جونئیر کلرک (محکمہ ہیلتھ) میں بھرتی کروایا گیا اور دوران سروس ایک ملازم کی وفات کے بعد اس کے بیٹے کو ضلع کونسل چکوال میں بطور سینیٹری ورکر بھرتی کروایا گیا دو افراد کے اراضی ریکارڈ میں درستی کروائی گئی اور دو افراد کا تقسیم کی بابت نقشہ‘’ج”بنوایا گیا۔ دو شکایات میں کلرکہاربھون روڈ اور چوہان روڈ کی تعمیر کا م بند ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں جس میں محکمہ کو ہدایت جاری کر کے کام کو دوبارہ شروع کروایا گیا۔ایک شکایت رورل ہیلتھ سنٹربلکسر میں چاردیواری منہدم ہونے کی موصول ہوئی جس میں سیکرٹری صحت کو  ہدایات جاری کی گئی کی مذکورہ دیوار کو تعمیر کروایا جائے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو ہدایت جاری کر کے چکوال کے دیہی علاقوں میں بھی سستے آٹے کے حصول کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔ صفائی کے حوالے سے ددخواستیں تحصیل کلرکہار اور تلہ گنگ کی بابت موصول ہوئیں جن میں محکمہ کو ہدایت جاری کر کے صفائی کا مسئلہ حل کروایا گیا۔ڈھڈیال قبرستان کے باہر کھڑے گندے پانی کی صفائی کروائی گئی الائیڈ پارک چکوال کی صفائی کروائی گئی تھنیل روڈ پر واقع مین ہول کی صفائی کروائی گئی اور شہر میں پہلوان گروپ کی جانب سے کئے گئے تجاوزات ختم کروائے گئے۔ایک شہری کی نشاندہی پر تحصیل لاوہ کی ڈھوک شاہ ولی خیل میں ویٹرنری ہسپتال کی تعمیر مکمل کروائی گئی۔کلرکہار  کے تاریخی باغ صفا میں جاری غیر قانونی تعمیرات کو رکوایا گیا اور باغ کی خوبصورتی اور ہریالی کو اس کی اصل حالت میں بحال کروایا گیا اور باغ کی رکھوالی اور صفائی کے لئے مستقل بنیادوں پر عملہ تعینات کروایا گیا۔گورنمٹ ہائی سکول پیڑہ جانگلہ کی تعمیر مکمل کروائی گئی۔تحصیل کلر کہار کے گاؤں بھال کا عرصہ دراز سے بند سرکاری سکول کو فعال کروایا گیا۔ایک شکایت کنندہ کی جانب سے آبادی میں غیر قانونی تھریشر لگائے جانے اور ماحول کو آلودہ کرنے کی درخواست موصول ہونے پر محکمہ ماحولیات کو ہدایات جاری کر کے غیر قانونی تھریشر کو آبادی کے اندر کام کرنے سے رکوایا گیا۔ چوآسیدن  شاہ میں مالکان مائنز  سے نکلنے والے مواد لوگوں کی زمینوں میں پھینک دیتے تھے جس پر شہری کی نشاندہی پر ہدایات جاری کر تے ہوئے مائن سے نکلنے والے زہریلے مواد کوٹھکانے لگانے کا مناسب منصوبہ لیا گیا اور اس پر عملدارآمد کروایا گیا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ محتسب پنجاب میں شکایت  درج کروانے کے لئے کسی قسم کی فیس،وکیل اور سٹامپ پیپر کی ضرورت نہ ہے۔ محض سادہ کاغذ پر شکایت درج کر کے شناختی کارڈ اور حلف نامہ کہ مذکورہ شکایت کسی عدالت میں زیر التواء نہ ہے شکایت درج کروائی جا سکتی ہے۔علاوہ ازیں ہیلپ لائن نمبر1050پر کال اور ویب سائٹ(www.ombudsmanpunjab.gov.pk)اور بذریعہ موبائل ایپ(OPMIS)یا,Ombudsman Punjabفیس بُک پیج (www.facebook.com/obd.punjab)بھی وزٹ کر سکتے ہیں۔ محتسب پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ریجنل آفیسر جلد از جلد شکایت  کو حتمی نتیجہ پر پہنچانے کے ذمہ دار ہیں۔ محتسب پنجاب کی پہلی ترجیح شکایت کو 30 یوم کے اندر حل کروانا ہے تاہم ناگزیر وجوہات کی بناء پر اس میں کچھ عرصہ کی توسیع ہو سکتی ہے۔ محتسب پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ایڈوائزر صاحبان نے تحصیل کی سطح پر مشترکہ سماعت کا انعقاد شروع کر دیا ہے۔ ضلع چکوال کی تحصیل لاوہ ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے کافی دور ہونے کی بناء پر تلہ گنگ میں تحصیل تلہ گنگ اور تحصیل لاوہ کے عوام کے لئے محتسب پنجاب کا دفتر قائم کیا گیا تاکہ شکایت کنندگان کو گھر کے نزدیک انصاف مہیا کیا جائے۔ اسی طرح نوٹسز کا اجراء ڈاک کے ذریعے  کرنے کے باوجود جدید مواصلاتی سہولیات ای۔میل، واٹس ایپ اورفون کے ذریعہ اطلاع کی جاتی ہے تاکہ محکموں کے پاس یہ جواز نہ رہے کہ اُنہیں ڈاک سے نوٹس موصول نہ ہوا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.