پیرامیڈکس ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیاگیا

 


چکوال(نامہ نگار)پیرامیڈکس ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیاگیا۔جس کا اہتمام ینگ پیرامیڈکس ایسوسی ایشن پنجاب نے کیا۔صدر ینگ پیرامیڈکس ایسوسی ایشن ضلع چکوال رانا محمد علی رضا، صدر فارمیسی ٹیکنیشنز حافظ آصف نواز، سیکرٹری فنانس فیصل نصیر اور ممبر ایگزیکٹو بورڈ ڈسٹرکٹ چکوال حافظ مدثرعثمان نے شرکت کی۔ تقریب میں فارمیسی کونسل کے صدر زمرد خان ،ینگ پیرامیڈکس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر سید یونس بخاری اور ایجوکیشن ہیڈ محمد بن ثناءسمیت ملک بھر سے اہم شخصیات نے شرکت کی۔ چوہدری زمردخان نے رانامحمد علی رضا کو کونسل میں آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ رانا محمد علی رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ینگ پیرامیڈکس کے حقوق کے لیے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.