سردار غلام عباس کا صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ
چکوال(شفیق ملک)حلقہ این اے 59 اور پی پی 22 دونوں سے بھرپور کامیابی حاصل کرنے والے ن لیگی رہنما سردار غلام عباس کا قومی اسمبلی کی نشست رکھ کر صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ ۔سردار غلام عباس کا کہنا ہے کہ چونکہ میرا قومی اسمبلی کا حلقہ بہت بڑا ہے اور جن لوگوں نے مجھے ووٹ دیا ہے ان کی مجھ سے توقعات وابستہ ہیں اس لیے میں انہیں مایوس نہیں کروں گا اور کوشش کروں گا کہ اپنے حلقے کے عوام کی توقعات پہ پورا اترسکوںلیکن آخری اور حتمی فیصلہ قیادت ہی کرے گی۔ میں قیادت کے حکم کا پابند ہوں۔
کوئی تبصرے نہیں