دولہہ میں ن لیگی قیادت کا بھرپور شو آف پاور

آج دولہہ کے مقام پر مسلم لیگ(ن) سے وابسطہ پرانے دھڑے کے بھرپور شو آف پاور نے سیاسی منظر نامے کو یکسر تبدیل کر دیا جس میں یو سی دولہہ اور تھنیل کمال سے چیدہ چیدہ قیادت اور کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔ شیڈول کے مطابق ریلی کا آغاز دولہہ میں پرانے لیگی گھرانے سے چوہدری محمد افضل، حوالدار اللہ یار، چوہدری محمد اشرف وغیرہ کی نگرانی میں ہوا جس میں تمام ملحقہ داخلی آبادیوں سے لیگی کارکنان شامل ہوۓ اور جلسہ گاہ واقع ڈھوک کوٹ داخلی دولہہ میں پہنچے۔ تھنیل یو سی سے چوہدری ایاز (صدر)، امتیاز کھوکر، چوہدری نثار احمد اور انکے رفقا، ماسٹر عبدالقدیر ، سابق ناظم چوہدری محمد شعیب کے بھتیجے چوہدری عبدالعزیز، ڈنگی سے غلام عباس کونسلر و رفقاء، پنڈہراج چوہدری فضل حسین، مہربان حسین، بکھاری سے چوہدری محمد یعقوب و دیگر،دولہہ سے سردار تاج محمد خان،سردار وجاہت علی خان، چوہدری محمد کامران،سردار ممتاز خان،ڈھوک لدھیال سے سابق کونسلرحاجی عبدالخالق، ڈھوک شریں سے سابق کونسلرٹھیکیدار احمد خان، ڈھوک چھبر سے ممبر محمد افضل ،ڈھوک اعوان سے میجر اللہ داد و محمد جاوید اعوان، فیصل اعوان، ڈھوک کوٹ سے بانیان جلسہ قاضی منورحسین ، قاضی محمد جاوید، قمر جاوید، ڈھوک گوندل سے بابو غلام مصطفی، سخاوت حسین، محمد اسلم وغیرہ، چک کوکا سے محمد طارق ممبر اور محمد حنیف و دیگر اور کافی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔ جلسہ عام سے مقامی لیگی قیادت میجر(ر) طاہر اقبال، چوہدری سلطان حیدر علی خان ، سردار سلطان خان شانی، چوہدری سلطان قاسم،اور ڈاکٹر قیصر مجید ملک نے خطاب کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.