ملک میں کسی بھی انتشار کا حصہ نہیں بنیں گے،عبداللہ نثار اعوان

چکوال (میڈیا سیل)ملک میں کسی بھی انتشار کا حصہ نہیں بنیں گے ملکی حالات کی بہتری اور غریب کو ریلیف دینے اور دلوانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے سستا کھانا پروجیکٹ کے تحت روزانہ ہزاروں غریب 10 روپے روٹی اور 50روپے کے سالن سے بھوکے پیٹ سونے سے بچ جاتے ہیں۔ عبداللہ نثار اعوان سابق امیدوار این اے 58 پاکستان مرکزی مسلم لیگ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر انتظام ڈھڈیال کے پنڈی روڈ شبیر مارکیٹ میں سستا کھانا پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا جہاں پر روٹی 10 روپے اور سالن 50روپے میں ہر خاص و عام کے لئے دستیاب ہوگا افتتاح کے موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سابق امیدوار حلقہ این اے 58 عبداللہ نثار اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری اقتدار کی جنگ اور انتشار کی باتیں کرنے والوں کے ساتھ ہمارا کوئی لین دین نہیں نا ہی کسی انتشار کا حصہ بنین گے ملک کی بہتری کے لئے اور غریب کی فلاح کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے رزلٹ پر بہت ساری جماعتوں کی طرح ہمارے بھی تحفظات ہیں مگر ہماری جماعت نہ خدمت خلق کے جذبے کو اہمیت دیتے ہوئے اپنے امور انجام دے رہی ہے ملک بھر میں ہماری جماعت کی طرف سے قائم سستا کھانا پروجیکٹ کے تحت ہزاروں غریب بھوکے پیٹ سونے سے بچ جاتے ہیں ہمارا منشور کوئی بھوکھا نہ سوئے ہے غریب کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے رمضان المبارک کے بارے میں کئے گئے سوال پر عبداللہ نثار نے کہا کہ رمضان المبارک میں گلی محلوں میں جا کر ہمارے رضا کار سحری و افطاری گھر گھر پہنچائیں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.