محلہ قدیم جامع مسجد میں مسلم لیگ ن کی پیش قدمی جاری
ڈھڈیال(مسرت جعفری) محلہ قدیم جامع مسجد میں مسلم لیگ ن کی پیش قدمی جاری۔ جاوید اختر، بابر عباس، جہانگیر فیصل، جہانگیر سہیل،آفتاب علی رضا، زوار محسن عباس و اہل محلہ ننے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں سوموار کے روز محلہ قدیمی جامعہ مسجد محمد جہانگیر اور بابر کی اقامت گاہ پر مسلم لیگ ن کی کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر رہنما مسلم لیگ ن ملک نوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حمایت کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک مہنگائی، بے روزگاری جیسے مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ میاں نواز شریف میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔8 فروری کو مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں۔ ان شاءااللہ میاں نواز شریف ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے تو ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا۔ کارنر میٹنگ سے سابق ناظم رانا بشیر سراج نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن طارق جمیل خان، حاجی ضمیر جعفری، سابق نائب ناظم راجہ خالد محمود، سید کبیر حسین شاہ بخاری کے علاؤہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں