فخر کھوکھر زیر سیٹھ نزیر کا کھڑاک، ڈاکٹر قیصر مجید ملک کی آمد،میجر (ر) طاہر اقبال کی حمایت کا اعلان



چکوال: فخر کھوکھر زیر سیٹھ محمد نذیر کا کھوکھر زیر میں کھڑاک،تفصیلات کے مطابق سیٹھ دین محمد (مرحوم) کے صاحبزادے سیٹھ محمد نذیر نے اپنے آبائی گاؤں کھوکھر زیر میں اپنی برادری اور دوست احباب کا سیٹھ محمد رفیق مرحوم کے گھر زبردست اکٹھ کیا،جس کے مہمان خصوصی سابق وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر قیصر مجید ملک تھے،سیٹھ محمد نذیر کی کاوشوں سے اور ڈاکٹر قیصر مجید ملک کی انتھک کوششوں کی وجہ سے سیٹھ محمد نذیر اور انکی تمام برادری اور دوستوں نے مشترکہ طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 میجر (ر) طاہر اقبال ملک کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا،اس حمایت کے بعد کھوکھر زیر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار برائے قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر اقبال ملک کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے اور ان کی جیت یقینی ہے،یاد رہے کہ ہمیشہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بھرپور حمایت اور میٹنگ کرانے کا سہرا سیٹھ محمد نذیر کے سر رہا ہے،اب بھی وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر قیصر مجید ملک کی خواہش پر سیٹھ محمد نذیر نے اس خوبصورت کارنر میٹنگ کا انعقاد کرایا جوکہ ایک جلسے کی شکل اختیار کرگئی،جس میں وفاقی وزیر ڈاکٹر قیصر مجید ملک نے دوران گفتگو کہا کہ میرے مرحوم والد محترم کے تمام دیرینہ دوست اور تعلق دار میرے لیے متحرم اور قابل عزت ہیں،انشاءاللہ میں خود تمام معاملات کو دیکھوں گا اور میں سیٹھ محمد نذیر اور انکی تمام برادری اور دوستوں کا مشکور ہوں،اس موقع پر سیٹھ محمد نذیر نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاءاللہ 8 فروری کو میجر (ر) طاہر اقبال ملک کامیاب ہونگے،اس میٹنگ میں شیخ ارشد،حاجی محمد خلیل کے علاؤہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی،آخر میں دعا کے بعد لوگوں کےلیے ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا تھا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.