ایم ایس ٹراما سنٹر کلرکہار کو فی الفور ٹرانسفرکیا جائے حاجی ملک عبدالغفار


ایم ایس ٹراما سنٹر کا کردار داغدار ہوچکا ہے اور اس کے ہوتے ہوئے کسی خاتون کی عزت محفوظ نہیں، ممبر ہیلتھ کونسل کلرکہار کی پریس کانفرنس


اس موقع پر کلرکہار کے درجنوں معززین بھی موجود تھے، تمام نے حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا کہ ایم ایس کے خلاف کاروائی اور ٹرانسفرکیا جائے


کلرکہار(عثمان اعوان) ٹراما سنٹر کلرکہار کی ہیلتھ کونسل کے ممبر حاجی ملک عبدالغفار نے درجنوں مقامی معززین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس ٹراما سنٹر کا کردار داغدار ہوچکا ہے اور اس کے ہوتے ہوئے کسی کی عزت محفوظ نہیں لہذا اس کا یہاں سے فی الفور تبادلہ کیا جائے اور اس کے خلاف کاروائی کی جائے، حاجی ملک عبدالغفار نے مزید بتایا کہ ایم ایس ٹراما سنٹر رات کی تاریکی میں اپنے رہائش گاہ سے اپنی گاڑی کے اندر ایک خاتون کو چھپا کر باہر لے جا رہا تھا جس کو مقامی افراد نے ہسپتال کے اندر ہی پکڑ لیا اور وہ خاتون موقع سے کمبل لپیٹ کر بھاگ گئی، اس واقعے سے ایم ایس ٹراما سنٹر ملک ثاقب حسین کا کردار داغدار ہو جاتا ہے، اس واقعہ کی باقاعدہ تحریری درخواست ڈپٹی کمشنر چکوال کو دی گئی جس کی انکوائری ہو رہی ہے مگر بہت سست روی کا شکار ہے ان کا کہنا تھا کہ ایم ایس کے ہوتے ہوئے کسی خاتون کی عزت محفوظ نہیں سمجھی جاتی اور ہیلتھ کونسل کا رکن ہوتے ہوئے میرا یہ فرض بنتا تھا کہ میں اس آواز کو حکام بالا تک پہنچاتا لہذا میں نے اپنا فرض پورا کیا یے، اس موقع پر سابق صدر انجمن تاجران کلرکہار حاجی ملک شفیق الرحمن بھٹی نے کہا کہ ہم اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایم ایس کی کارستانیوں کا نوٹس لیا جائے اور اس کو فی الفور یہاں سے نکالا جائے، اس موقع پر سابق چیئرمین ملک گلستر، ملک وحید چوہان، بدر منیر، صوبیدار ریاض، حاجی زمرد، راجہ ممتاز، شہباز، خرم، ملک تصدق، ملک شہریار سمیت درجنوں افراد نے شرک

ت کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.