مریم نواز کے وزیر اعلٰی پنجاب نامزد ہونے پر بیرون ممالک میں مقیم مسلم لیگ (ن) کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
چکوال:دختر پاکستان مریم نواز کے وزیر اعلٰی پنجاب نامزد ہونے پر بیرون ممالک میں مقیم مسلم لیگ (ن) کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے مسلم لیگ ن برطانیہ کے جنرل سیکرٹری راجہ جاوید اقبال ،مسلم لیگ (ن) مڈ لینڈ کے صدر چوہدری عارف اقبال اور جنرل سیکرٹری ملک فتح خان نے مریم نواز شریف کی وزیر اعلی پنجاب کے لیے نامزدگی کوخوش آئندقرار دیا اور کہا ہے کہ مریم نواز بے شمارصلاحیتوں اور مضبوط اعصاب کی مالک ہیں جو بطور وزیر اعلی پنجاب بہترین انداز میں صوبہ پنجاب کو چلانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ قائد مسلم لیگ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور نامزد وزیراعظم میاں شہباز شریف کی رہنمائی میں پنجاب کو مثالی صوبہ بنانے میں فعال کردار ادا کرینگی۔ مریم نواز کی پارٹی خدمات کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔جب پوری پارٹی لیڈرشپ پابند سلاسل تھی اور لیگی کارکنوں پر مظالم ڈھائے جا رہے تھے ثابت قدمی سے پارٹی کی قیادت سنبھال کر تاریخی خدمات سرانجام دی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز ان شاءاللہ پنجاب کو مثالی صوبہ بنائیں گی جو دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل ثابت ہوگا، عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمان مسلم لیگ (ن) ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تیار ہے۔
کوئی تبصرے نہیں