اٹلس ہنڈا کے زیر اہتمام احمد ٹریڈرز نے پرائڈر2024ماڈل متعارف کروا دیا

 




چکوال(ڈسڑکٹ رپورٹر ) اٹلس ہنڈا کے زیر اہتمام احمد ٹریڈرز نے پرائڈر2024ماڈل متعارف کروا دیا۔نئے ماڈل کی افتتاحی تقریب احمدٹریڈرز پرمنعقد ہوئی۔جس میں اٹلس ہنڈا لمیٹڈ کے نیشنل منیجر ڈیلر ڈویلپمنٹ آصف عمران ،ریجنل سیلز منیجر کاشف یعقوب ،ریجنل منیجر ڈیلر ڈویلپمنٹ فہد مظہر اور ایریا سیلز منیجر عثمان محمود نے شرکت کی اور بااختیار ڈیلر ہنڈا موٹرسائیکل محمد احمد فاروقی کے ساتھ مل کرنئے ماڈل پرائڈر کا افتتاح کیا۔ہنڈا موٹرسائیکل کے سپیشلسٹ مکینک مقامی موٹرسائیکل ڈیلرزاور کاروباری شخصیات کے علاوہ سیکڑوں کسٹمرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجنل سیلز منیجر کاشف اشفاق نے شرکاءکو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پرائڈر کے نئے ماڈل میںمختلف تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نئے ماڈل کو انتہائی آرام دہ بنایا گیا ہے۔2024 ءپرائڈر ماڈل میں بلیک ، وائٹ اور ریڈکلر متعارف کروائے گئے ہیں انہوںنے احمد فاروقی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بتایا کہ چکوال ملک بھر میںہنڈا سی جی 125کی فروخت میں نمبر ون ریجن قرار پایا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ چکوال میں بااختیار ہنڈا ڈیلر محمد احمد فاروقی کی انتھک محنت اورصارفین کا بے پناہ پیار اور اٹلس ہنڈا لمیٹڈ پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔تقریب کے اختتام پرمحمد احمد فاروقی اور اٹلس ہنڈا کی ٹیم نے پرائڈر نیو ماڈل کی بکنگ کروانے والے کسٹمرز میں چابیاں تقسیم کیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.