وفاقی حکومت وکلا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہے،اعظم نذیر تارڑ
چکوال (نامہ نگار) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت وکلا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہے بار ایسوسی ایشنز کی بلا تفریق مالی مدد کے لیے لاٸحہ عمل بنایا جاۓ گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چکوال و صدر مسلم لیگ ن وکلا فورم ضلع چکوال چوہدری محمد ذبیر ایڈووکيٹ سے وزارت قانون اسلام آباد میں ایک خصوصی ملاقات میں کیا اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چکوال و صدر مسلم لیگ ن وکلا فورم ضلع چکوال چوہدری محمد ذبیر ایڈووکيٹ نے اعظم نذیرتارڑ کو وفاقی وزیر قانون کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چکوال کے وکلا کو درپٕیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر نے وکلا کے مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرے گی اور ملک بھر کے ارکان اسمبلی کو بھی کہا جاۓ گا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں بار ایسوسی ایشنز کی مدد کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور وکلا کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر تعاون کریں۔
کوئی تبصرے نہیں