علی ٹریڈرز کے سٹور سے لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء چوری کرلی گئیں

 

ڈھڈیال( نامہ نگار خصوصی)  منہاس کالونی ڈھڈیال میں علی ٹریڈرز کے سٹور سے لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء چوری کرلی گئیں۔نامعلوم چوروں نے گزشتہ شب مزکورہ سٹور کے تالے توڑکر پانچ لاکھ روپے مالیت کا صابن ، اچار،جام شیریں ،سویاں اور دیگر اشیاء کی پیٹیاں چرا کر فرار ہو گئے۔چوری کی واردات میں نامعلوم چور کیمرے ڈیوائس اور تالے بھی ساتھ لے گئے۔ ڈھڈیال پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.