عوامی مسائل کے بروقت ازالہ کی ترجیح کو مقدم رکھا جائے گا،قراۃ العین ملک

 


چکوال (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے اپنے دفتر میں عوامی مسائل سننے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کے بعد ان کے بلا تاخیر حل کے لئے متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری نوعیت کے احکامات موقع پر ہی جاری کرتی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے حسبِ معمول پیر کے روز بھی عوامی مسائل سنے اور ان کے ازالہ کے لئے افسران کو تاکید کی کہ عوامی مسائل پر مبنی درخواستوں پر تیز رفتار کارروائی یقینی بناتے ہوئے درخواست دہندگان کو کم از کم وقت میں ریلیف فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مؤثر ریلیف کی فراہمی کے ضمن میں سرکاری محکموں کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کا مربوط اور مؤثر فیڈ بیک سسٹم کام کر رہا ہے تاکہ عوامی مسائل کے حل میں کسی مرحلہ پر تاخیر نہ ہونے پائے ۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے ضلعی انتظامیہ کا یہ عزم دہرایا کہ عوامی مسائل کے بروقت ازالہ کی ترجیح کو مقدم رکھا جائے گا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.