ڈھڈیال کے لوکل روٹس پر کرایوں اور ملحقہ دیہات میں اشیاء کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) ڈھڈیال کے لوکل روٹس پر کرایوں اور ملحقہ دیہات میں اشیاء کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید ردعمل پایا جا رہا ہے۔حکومتی اقدامات سے جہاں اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی آرہی ہے وہاں دیہات کی سطح پر عوام اس سے مستفید نہیں ہورہی۔ ضلع بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی کی گئی لیکن لوکل روٹس پر کرایے جوں کے توں ہے اور ٹرانسپورٹرز بدستور من مانے کرایے وصول کررہے ہیں اور عوام کی نشاندھی کے باوجود ابھی تک ان کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی ۔ اسی طرح متعدد دیہات میں روٹی کی قیمت میں بھی کمی نہیں کی گئی اور 20 روپے میں روٹی کی فروخت کی شکایات مل رہی ہیں۔چکن مٹن اور بیف کے ریٹس کی بھی یہی صورتحال ہے۔انتظامیہ کی مسلسل خاموشی سے ان گراں فروشوں اور ٹرانسپورٹرز کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے جس سے عوام میں سخت برہمی پائی جارہی ہے۔موجودہ صورتحال ضلعی انتظامیہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.