صحافیوں پر غلامی کا قدغن لگانا قابل مذمت،ہم آزادی صحافت کے حامی ہیں،حافظ چوہدری غلام علی لکھوال صحافت


صحافت ریاست کا اہم ستون ہے جو کسی بھی معاشرے میں مثبت تبدیلی اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے،صدر PFP ضلع چکوال 


چکوال (نمائندہ خصوصی) پاکستان فلاح پارٹی PFP ضلع چکوال کے صدر حافظ چوہدری غلام علی لکھوال نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ریاست کا اہم ستون ہے جو کسی بھی معاشرے میں مثبت تبدیلی اور ملک کی تعمیر ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے لیکن اربابِ اختیار ہمیشہ صحافیوں کو اپنے تابع رکھنے کیلئے آزادی صحافت پر قدغن لگاتے رہے تاکہ عوام تک اصل حقائق نہ پہنچ سکیں،انہوں نے کہا کہ سلام یے ان صحافیوں کو جو نہ تو ان کی مراعات سے مرعوب ہوتے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی سختیاں ان کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کی راہ میں آڑے آتی ہیں،پاکستان فلاح پارٹی آزادی صحافت کی علمبردار ہے،ہم انشاءاللہ صحافیوں کے خلاف ہر قسم کے منفی ہتھکنڈوں کے خلاف برسرِ پیکار رہیں گے اور ازادی صحافت کی آواز کو دبنے نہیں دینگے،انہوں نے آج کے دن کی مناسبت سے صحافتی برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور صحافت کی آڑ میں میں زرد صحافت کرنے والی کالی بھیڑوں کا بھی محاسبہ کریں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.