راجہ وقاص احمد کی چیئرمین فلاح فاﺅنڈیشن برگیڈیئر ( ر) ظفر اقبال چوہدری سے ملاقات
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب ٹیچرز یونین کے ڈویڑنل چیئرمین اور ایجوکیشنل سپورٹ پروگرام پاکستان کے ڈائریکٹر راجہ وقاص احمد نے چیئرمین فلاح فاﺅنڈیشن اور معروف سماجی رہنما برگیڈیئر ( ر) ظفر اقبال چوہدری سے ملاقات کی جس میں کوالٹی ایجوکیشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ راجہ وقاص احمد نے برگیڈیئر ظفر اقبال کے تعلیمی میدان میں عملی کام کو سراہا۔ انہیں فلاح فاونڈیشن سکول بھیں کا دورہ کروایا گیا جس میں انہوں نے بچوں کے بنائے گئے ماڈلز اور پراجیکٹس کو دیکھا اور اساتذہ اور بچوں کے کام کو خوب سراہا۔ برگیڈیئر ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ ماہر تعلیم وقاص احمد کی خدمات کو سراہتے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے پبلک اور پرائیویٹ سکولوں کے طلبہ و طالبات کے مل کر مثبت مقابلہ جات کے عمل کو بھی پسند کیا۔
کوئی تبصرے نہیں