ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدر علی خان کایوم تکبیرکے موقع پیغام

 


چکوال(عبدالغفور منہاس) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چکوال کے صدر اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدر علی خان نے یوم تکبیر کے موقع پر عوام ، پارٹی کارکنان اور نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ 28 مئی 1998ءوہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب 6 ایٹمی دھماکے کرکے دیا تھا۔ اس طرح پاکستان دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بن گیا چوہدری سلطان حیدر علی خان نے مزید کہا کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے دلیرانہ فیصلہ محمد نوازشریف نے عالمی دباﺅ کو رد کرتے ہوئے کیا۔ اس پروگرام کو خون جگر دینے والے تمام اکابرین قوم، ماہرین، سائنسدان، قابل قدر شخصیات اور افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آج نوجوان نسل کو اس دن کی اہمیت سے خاص طور پر آگاہی کی ضرورت ہے کہ یوم تکبیر دراصل ہماری آنے والی نسلوں کی آزادی، خودمختاری اور مستقبل محفوظ بنانے کا ایک بڑا اہم دن ہے۔ آج ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی عزت، وقار، دفاع وسلامتی اور مفاد کے لئے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہو گی۔ ہماری اگلی منزل ناقابل تسخیر معیشت ہے جس کے بغیر کوئی قوم اپنا مکمل دفاع نہیں کر سکتی

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.