بستی اللہ والی میں بھاری ٹریفک نے اہلیان علاقہ کا جینا دوبھر کر دیا

 


بھاری ٹریفک متبادل راستہ ہونے کے باوجود رہائشی گلی سے گزرتی ہے کئی بچے حادثات کی نظر ہو چکے۔ اہل علاقہ


ڈپٹی کمشنر چکوال اور ایدیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اہل علاقہ کی مشکلات کا نوٹس لیں اور سابقہ ادوار میں لگایا جانیوالا بئیریر دوبارہ لگایا جائے اہل علاقہ


چوہدری حیدر سلطان، میجر(ر) طاہر اقبال عوام کو مشکلات سے نکالنے کےلیے کردار ادا کریں۔ اہل علاقہ


بستی اللہ والی میں مرکزی گلی سے گزرنے والی بھاری ٹریفک نے اہل علاقہ کا جینا دوبھر کر دیا ہے کئی حادثات اس سے قبل رونما ہو چکے ہیں اور مزید کے رونما ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ متبادل اور وسیع راستے ہونے کے باوجود ٹرک ڈرائیور شارٹ کٹ اختیار کرنے کی لالچ میں اہل علاقہ کی زندگیوں کو داو پر لگا رہے ہیں۔ برسوں قبل حادثات رونما ہونے کے بعد اس رہائشی گلی کے شروع میں بھاری پتھر رکھ کر راستے کو بھاری ٹریفک کےلیے بلاک کیا گیا تھا جسکی بدولت اہل علاقہ نے سکھ کا سانس لیا تھا اور برسوں اہل علاقہ بھاری ٹریفک سے محفوظ رہے مگر تقریبا ایک سال قبل سیاسی مخالفت کی بدولت دی جانیوالی درخواست کی بدولت  انتظامیہ نے گلی سے رکاوٹ ہٹا دی اور عوام کو بھاری ٹریفک کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ اسکے بعد اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر چکوال اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو درخواستیں دیں کہ گلی بھاری ٹریفک کےلیے بند کر کے ہمارے بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے کیونکہ بھاری ٹریفک سے بچاو کےلیے رہائشی گلیوں میں پورے ملک میں رکاوٹیں لگائی جاتی ہیں۔ مگران درخواستوں پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا۔ اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر چکوال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری حیدر سلطان، رکن قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر اقبال سے نوٹس لینے اور اہل علاقہ کو مشکلات سے نکالنے کےلیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.