گورنمنٹ ہائی سکول روات مری میں پنجاب ٹیچر یونین عباسی گروپ کی مجلس عاملہ کا اجلاس
پنجاب بھر کے تمام اضلاع کا راجہ وقاص احمد کا نام کور کمیٹی میں شامل کرنا نہ صرف چکوال بلکہ راولپنڈی ڈویژن کے لیے قابل ستائش ہے ،راجہ حارث بیدار ضلعی صدر پنجاب ٹیچر یونین چکوال
پنجاب بھر میں خواتین اساتذہ کا پہلا پی ٹی یو فیمیل ونگ بنانے کا سہرا راجہ وقاص احمد کے سر ہے، ذیشان اکرم ضلعی صدر پی ٹی یو تلہ گنگ
امید کرتے ہیں کہ راجہ وقاص احمد یونین کے اندرونی مسائل کا حل میرٹ پر کریں گے،حافظ عتیق نواز منہاس
گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول روات مری میں پنجاب ٹیچر یونین عباسی گروپ کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر کے تمام اضلاع سے قائدین نے شرکت کی ۔ مرکزی صدر چودری بشیر حسین وڑائچ نے یونین کے باضابطہ الیکشن سے قبل فہرستوں سے متعلقہ فیصلوں کے لیے پنجاب بھر سے تین غیر مشروط شخصیات کا نام لیا جن کو پنجاب بھر کے تمام قائدین نے تسلیم کیا ۔ راجہ شاہد مبارک مرکزی جنرل سیکرٹری' راجہ وقاص احمد ڈویژنل چیئرمین پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی ڈویژن ' اور مشتاق مہار کے ناموں پر اتفاق کیا ۔ مرکز عاملہ کے اجلاس میں پرائیویٹائزیشن ' پروموشن رول میں تبدیلی' اساتذہ کی مستقلی ' لیو ان کیشمنٹ کے مسائل ' اور دیگر امور کے بارے میں اہم فیصلے کیے گئے ۔ چکوال سے راجہ وقاس احمد راجہ حارث بیدار حافظ عتیق نواز منہاس اور ذیشان اکرم نے مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت کی
کوئی تبصرے نہیں