ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک کا چک نورنگ اور ڈھڈیال کی منڈی مویشیوں کا اچانک دورہ

 


چکوال (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے چک نورنگ اور ڈھڈیال کی منڈی مویشیوں کا اچانک دورہ کرکے منڈی میں لائے جانے والے جانوروں کی ویکسی نیشن، صفائی،جانوروں کی خرید وفروخت کے سلسلہ میں آنے والے لوگوں کے لئے سایہ، پینے کے صاف پانی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی بلال بن عبدالحفیظ، اے ڈی سی آر خاور بشیر، اسسٹنٹ کمشنر چکوال و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر چکوال کو ہدایت کی کہ کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ سے قریبی رابطہ کے تحت منڈی کے انتظامی امور و سہولیات خصوصاََ لائیو سٹاک ویکسی نیشن، پینے کے صاف پانی، فروخت کے لئے لائے جانے والے تمام جانوروں کی منڈی کے احاطہ کے اندر موجودگی اور صفائی کے انتظامات پر کڑی نظر رکھی جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی اپنے جانور منڈی سے باہر روڈ پر کھڑے نہ کرے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں خلل سے بچا جا سکے۔انہوں نے کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ منڈی میں انٹری فیس کے مقررہ نرخوں پر عملدرآمد اور وصولی کے عمل کو وضعکردہ طریق کار کے مطابق بنایا جائے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.