حاجی ماسٹر عبدالرؤف حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کرگئے

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) تحریک خدام اہلسنت والجماعت کے دیرینہ کارکن اور الحاج فیروز خان ٹرسٹ راولپنڈی/چکوال کے خصوصی معاون حاجی ماسٹر عبدالرؤف حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کرگئے انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قصبہ کالس میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔نمازجنازہ میں تحریک خدام کے کارکنان، تبلیغی جماعت سے وابستہ شخصیات اور دیگر سرکردہ سماجی شخصیات سمیت معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرحوم کی نماز جنازہ مولانا مفتی جمیل الرحمٰن نے پڑھائی۔ حاجی ماسٹر عبدالرؤف گزشتہ 22سال سے الحاج فیروز خان ٹرسٹ سے منسلک تھے جہاں انہوں بے لوث اپنی خدمات سر انجام دیں جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔



..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.