آئیسکو سرکل چکوال کے تمام دفاتر ریکوری مہم کے لیے کھلے رہے
چکوال: آج 29 جون بروز ہفتہ آئیسکو سرکل چکوال کے تمام دفاتر ریکوری مہم کے لیے کھلے رہے تمام دفاتر کے افسران ایکسین اور ایس ڈی اوز نے اپنے اپنے دفاتر کی ریکوری ٹیموں کی نگرانی کی جب کہ تمام سسٹم کی مانیٹرنگ کے لیے ایس ای آئیسکو سرکل چکوال وحید احمد مراد بھی سرکل آفس میں موجود رہے ان کے ساتھ ڈپٹی کمرشل منیجر چکوال سرکل عظمت حسین اور دیگر سٹاف بھی موجود رہا اس سلسلے میں ایس ای چکوال وحید احمد مراد کا کہنا تھا کہ جون کے مہینے میں ریکوری کا ہدف مکمل کرنے کے لیے آج چھٹی والے دن بھی ورکنگ کی جا رہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں