چوہدری سلطان حیدرعلی نے پنجاب حکومت سے چکوال کے لیے مزید 2 کارپٹ سڑکوں کی منظوری حاصل کرلی
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی صدر و ایم پی اے چوہدری محمد سلطان حیدرعلی خان نے پنجاب حکومت سے چکوال کے لیے مزید 2 کارپٹ سڑکوں کی منظوری حاصل کر لی جن دو سڑکوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی ان میں بھون چوک تا کلر کہار روڈ اور بھون بائی پاس شامل ہیں دونوں منصوبوں پر 69 کروڑ 60 لاکھ کی خطیر لاگت آئے گی بھون چوک تا کلر کہار کارپٹ روڈ پر 60 کروڑ تیس لاکھ جبکہ بھون بائی پاس کی کارپیٹنگ پرنوں کروڑ تیس لاکھ روپے کی لاگت آئے گی مزکورہ منصوبوں پر کام ستمبر میں شروع ہو گا جبکہ فروری 2025ءتک مکمل ہوجائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں