پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے ضلعی، تحصیل اور ڈھڈیال سرکل کے صدور اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کا نوٹیفکیشن جاری

 


ڈھڈیال ( خصوصی رپورٹ)کموڈور ارشد ایم خان مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے ضلعی، تحصیل اور ڈھڈیال سرکل کے صدور اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ان عہدیداروں کا انتخاب سوسائٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی منظوری پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے مرکزی صدر جنرل عبدالقیوم ملک نے دی۔سوسائٹی ریٹائرڈ فوجیوں،  پیرامیلٹری اور دفاع سے وابستہ سول اہلکاروں کی غیر سیاسی فلاحی تنظیم ہے جس کا قیام 1992 میں عمل میں لایا گیا۔اس ملکی سطح کی تنظیم سے وابستہ افراد کی تعداد تقریباً 40 لاکھ ہے اور اس کی تنظیم سازی گاؤں،  یونین کونسل، تحصیل، ضلع ، صوبے اور مرکز کی سطح پر موجود ہے۔ جنرل عبدالقیوم ملک کی صدارت میں سوسائٹی کو مزید فعال کیا گیا ہے تا کہ ایکس سروس مینوں کی فلاح کو مربوط بنانے کے ساتھ ساتھ ملکی سالمیت کے اقدامات کی حمایت اور تقویت کی کاوشوں کو فروغ دیا جائے۔ 

جنرل عبدالقیوم صدر اور کموڈور ارشد محمود خان سیکرٹری جنرل پاکستان  ایکس سروس مین سوسائٹی نے نو منتخب عہدیداران بشمول کرنل جمشید حسین ضلعی صدر،شکیل افضل منھاس تحصیل صدر،غلام مرتضی صدر ڈھڈیال سرکل اور راجہ محمد یاسین  جوائنٹ مرکزی سیکرٹری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان سے بہترین کارکردگی کی توقعات کا اظہار کیا۔



..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.