میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ضلع کے سرکاری سکولوں سےنمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد

 



چکوال (نامہ نگار) راولپنڈی بورڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ضلع کے سرکاری سکولوں سےنمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا- تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃ العین ملک تھیں- ڈپٹی کمشنر چکوال نے بورڈ لیول کی ٹاپ ٹین کیٹیگری اور ڈسٹرکٹ لیول کیٹیگری میں نمایاں پوزیشنز کے حامل طلباء و طالبات میں اسناد توصیف تقسیم کیں اور ان کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ۔ اس خصوصی تقریب میں ، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر عبد الوحید ، سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر اور متعلقہ سکولوں کے سربراہان اور پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کے والدین نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃ العین ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ پوزیشن ہولڈرز بچوں کی شاندار تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی نمایاں کامیابی سکولوں کے سربراہان و اساتذہ اور والدین کے لئے بھی بہت بڑا اعزاز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر دوسرے بچوں کے لئے باعثِ تقلید ہے ۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو تاکید کی کہ اس اعزازی کارکردگی کو آئندہ تعلیمی کیریئر میں بھی برقرار رکھا جائے ۔ انہوں نے پوزیشن ہولڈر بچوں کے والدین اور متعلقہ سکولوں کے سربراہان و اساتذہ کو بھی مبارک باد دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ضلع کی تعلیمی ترقی اور ہونہار طلباء و طالبات کی بھر پور حوصلہ افزائی کے لئے ہر ممکن سرپرستی جاری رکھے گی ۔ ڈپٹی کمشنر نے طلباء و طالبات کو تلقین کی کہ حصولِ تعلیم کو اولین ترجیح بناتے ہوئے اپنا تعلیمی کیریئر محنت و لگن کے بے مثال جذبہ سے مکمل کریں - ڈپٹی کمشنر نے بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے واے طلباء وطالبات کی کونسلنگ سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ہال میں موجود بچوں اور والدین نے طلباء و طالبات سے سوال وجواب کیے - تقریب کے اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے واے طلباء وطالبات میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.