پادشاہان میں ایک دکان سے ہزاروں روپے مالیت کے سیلنگ فین چرا لیے گئے۔

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) گلاب چوک پادشاہان میں ایک دکان سے ہزاروں روپے مالیت کے سیلنگ فین چرا لیے گئے۔اطلاعات کے مطابق نامعلوم چور رات کی تاریکی میں گلیکسی کارپوریشن شاپ کا شٹر کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور وہاں موجود تقریباً 20 ہزار سے زائد مالیت کے سیلنگ فین اور دیگر اشیاء چرا لیں۔ اطلاع ملنے پر ڈھڈیال پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واردات کا جائزہ لیا۔ سید جوہر عباس کی درخواست پر رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.