ہرڑ چوک چوہان روڈ کی تعمیرمیں مسلسل تاخیر پر احتجاج ایک ہفتہ کے لیے مؤخر

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ہرڑ چوک چوہان روڈ کی تعمیرمیں مسلسل تاخیر پر احتجاج ایک ہفتہ کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق علاقہ کی عوام کے متوقع احتجاج پر ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر اقبال نے نوٹس لیتے ہوئے ایکسیئن ہائی وے چکوال سے رابطہ کیا اور اس روڈ کی تکمیل میں سست روی اور کام کی بندش پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب اس میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ایکسیئن ہائی وے نے یقین دلایا کہ اس منصوبے کو جلد مکمل کر دیا جائے گا۔سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری غلام صفدر رتہ اور سابق وائس چیئرمین یونین کونسل جند اعوان چوہدری غلام شبیر لنگاہ نے ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر اقبال کا شکریہ ادا کیا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.