بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری
ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی ) ایکسیئن واپڈا ڈھڈیال ڈویژن محسن میمن کی زیر نگرانی بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری،متعدد بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا، ٹیم سپروائزر غلام یسین میٹر ریڈر، ممبر محمد سلیم لائن میں ٹو اور نیئر عباس اے ایل ایم نے ڈویژن میں کی گئی مختلف کاروائیوں کے دوران راسب خان ولد محمد شریف سکنہ غازیال خانپور سب ڈویژن اور جہانزیب خان ولد احمد خان کو مین پی وی سی لائن سے کنڈے لگا کر بجلی چوری کرتے پکڑا گیا،محمد قاسم ولد نور حسین بھیں(خانپور) میٹر سے تاریں نکال کر مین تار اور لوڈ تار کو آپس میں جوڑ کر بجلی چوری کرتے ہوئے موقع پر پایا گیا، اضبرار جاوید ولد محمد جاوید سکنہ غازیال،علی نقی ولد صفدر حسین سکنہ محلہ قریشی ڈھڈیال، احسن محمود چوہدری ساجد عرفان سکنہ تترال ڈویژن طارق شہید چکوال، نذر حسین شاہ ولد گل حسن شاہ سکنہ شاہ پور سیداں سب ڈویژن خان پور، محمد سفیر ولد محمد صادق سکنہ غازیال سب ڈویژن خانپور، زاہد اقبال ولد غلام علی بہکڑی سب ڈویژن طارق شہید چکوال،محمد فاروق ولد غلام رضذ سکنہ ڈھڈیال سب ڈویژن ڈھڈیال، ذوالفقار علی ولد صوبہ خان سکنہ فم کسر سب ڈویژن ڈھڈیال،غلام حسین ولد نیاز علی سکنہ ڈھوک مومناں سب ڈویژن خانپور، حماد زمرد ولد محمد زمرد سکنہ مونا، یاور عباس شاہ ولد سید عباس علی سکنہ ڈھوک فریال داخلی نڑالی سب ڈویژن دولتالہ کو مین ٹرمینل میں کنڈے لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔ سید فرحت حسین شاہ ولد سید کرامت حسین شاہ سکنہ ڈھوک فریال داخلی نڑالی سب ڈویژن دولتالہ کو میٹر کے اندر ایکسٹرا ڈیوائس لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئےموقع پر پکڑا گیا۔علاوہ ازیں ایس ڈی او دولتالہ نے ایکسٹرا ڈیوائس میٹر پکڑنے پر ڈویژنل ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں نقد انعام اور شاباش دی ہے۔بجلی چوروں کو بھاری جرمانے اور ان کے خلاف دیگر کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں